Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • ترکی کے ہاتھوں روس کا لڑاکا طیارہ مار گرایا جانا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بڑی ناکامی ہے: چین
    ترکی کے ہاتھوں روس کا لڑاکا طیارہ مار گرایا جانا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بڑی ناکامی ہے: چین

چین نے ترکی کے ہاتھوں روس کا لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔

چین کی وزار ت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف مشن کی انجام دہی میں مصروف روسی طیارے کو مارگرانا ، دراصل دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی ناکامی شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انقرہ اور ماسکو مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی میں اضافہ کریں گے۔ ترکی نے چوبیس نومبر کو اپنی سرحد سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر شامی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے والے روسی جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔

ترکی نے دعوی کیا تھا کہ مذکورہ روسی طیارے نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ۔

تاہم روس نے اس الزام کو سختی کے ساتھ مستر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا لڑاکا طیارہ ترکی کے لیے خطرہ نہیں تھا۔ طیارہ مارگرائے جانے کے واقعے کے بعد روس اور ترکی کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے ہیں اور ماسکو نےانقرہ کے خلاف متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ٹیگس