Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • فرانس کے ایک ہزار سے زیادہ نوجوان، دہشت گرد گروہ داعش میں شامل: فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس
    فرانس کے ایک ہزار سے زیادہ نوجوان، دہشت گرد گروہ داعش میں شامل: فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس

فرانسیسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ فرانس کے ایک ہزار سے زیادہ نوجوان، دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہوئے ہیں۔

فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس نے بدھ کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ شام اور عراق میں فرانس کے ایک ہزار سے زیادہ نوجوان داعش میں شامل ہوئے ہیں کہاکہ اس وقت چھے سو فرانسیسی نوجوان شام اور عراق میں داعش کی صفوں میں ہیں جبکہ ایک سو اڑتالیس فرانسیسی شہری جوداعش کی صفوں میں شامل تھے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں -

فرانسیسی وزیرا‏عظم نے یہ بھی بتایا کہ ان میں سے دوسوپچاس نوجوان شام اور عراق سے واپس فرانس آچکےہیں -

ان کا کہنا تھا کہ مختلف یورپی ملکوں منجملہ فرانس اور بیلجیئم سے بڑی تعداد میں انتہا پسند عناصر شام اور عراق میں دہشت گرد گروہوں میں شامل ہوئےہیں -

انہوں نے فرانس میں سیکورٹی کولاحق خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اتنا زیادہ سیکورٹی خطرہ پہلے کبھی محسوس نہیں کیا گیا تھا جس قدر اب محسوس کیا جا رہا ہے اس لئے دہشت گرد ی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے -

فرانسیسی وزیرا‏عظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیاہے جب فرانس اور اس کے اتحادی ممالک شام میں مسلح دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامی تصور کئے جاتے ہیں-

ٹیگس