Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • تائیوان میں سائی انگ وین ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں

تائیوان میں حزب اختلاف کی رہنما سائی انگ وین ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی رہنما سائی انگ وین کو اپنے حریف ایرک چو پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق اگرچہ ووٹوں کی گنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے تاہم سائی انگ وین نے تقریبا ساٹھ فی صد ووٹ حاصل کر لئے ہیں اور وہ ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی سے ہے۔

اپنے کمپین ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سائی انگ وین نے کہا ہے کہ تائیوان کو درپیش مشکلات ایک دن میں حل نہیں ہو سکتیں۔

سائی انگ وین کے ہزاروں حامی دارالحکومت تائی پے میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہیں اور فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ تائیوان کی حکمراں قوم پرست جماعت کومن تانگ پارٹی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

صدر ایرک چو نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں ان کی پارٹی الیکشن ہار گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محترمہ سائی انگ وین کے حق میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔

ٹیگس