Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • جزائر کوریل کے بارے میں روسی وزیر خارجہ کا بیان غیر تعمیری ہے: جاپان

جاپانی حکومت نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے بیان کو غیر تعمیری قرار دیا ہے۔

جاپانی حکومت نے جزائر کوریل کی ملکیت پر جاری روس اور جاپان کے درمیان تنازعے کے بارے میں روسی وزیر خارجہ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے تاہم جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ جزائرکوریل کی ملکیت پر دونوں ملکوں کے مابین اختلاف کے باوجود وہ ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے روس اور جاپان میں بحرالکاہل میں واقع جزائر کوریل کی ملکیت پر اختلافات جاری ہیں۔

روس کے وزیرخارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ جاپان کے ساتھ صلح سمجھوتے کا دونوں ملکوں کے زمینی تناز‏‏عے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان جزائر میں تیل اور گیس کے قدرتی ذخائر موجود ہیں۔ جزائر کوریل پر اس اختلاف کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے ساٹھ سال بعد بھی روس اور جاپان صلح سمجھوتے پر دستخط نہیں کرسکے ہیں۔ اس وقت ان جزائر پر روس کا کنٹرول ہے۔

ٹیگس