Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ داعش کے ذریعے ترکی کو چوری کے تیل کی فروخت کے معاملے کو نظرانداز کر رہا ہے: روس کا الزام

روس نے الزام لگایا ہے کہ امریکا داعش کے ذریعے ترکی کو چوری کے تیل کی فروخت کے معاملے میں تنگ نظری سے کام لے رہا ہے اور اس معاملے کو نظرانداز کر رہا ہے۔

روسی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی کمیشن کے سربراہ الیکسی پوشکوف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ بہت سے ملکوں کے برخلاف امریکا اس حقیقت سے نظریں چرا نے کی کوشش کر رہاہے کہ ترکی دہشت گرد گروہ داعش سے تیل خرید رہا ہے۔

موجودہ معلومات و شواہد کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش شام کا تیل چوری کر کے ترکی اسمگل کرتا ہے اور روزانہ وہ اس سے چار ملین ڈالر کماتا ہے تاہم پچھلے چند مہینے سے داعش کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں کے بعد داعش کے ذریعے تیل کی اسمگلنگ میں کافی کمی آئی ہے۔

پچھلے چار مہینے میں روسی فضائیہ کے طیاروں نے داعش کے تقریبا دو ہزار آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا ہے جن کے ذریعے داعش گروہ شام کا تیل ترکی اسمگل کرتا تھا۔

ٹیگس