Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • شام سے متعلق سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے سفارتی تعاون بڑھانے سے روس امریکہ کا اتفاق

امریکہ اور روس کے صدور نے بحران شام کے تعلق سے میونیخ کانفرنس کے فیصلے پر عمل درآمد میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی درخواست پر ہونے والی اس ٹیلی فونی بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے روس اور امریکہ کے وزرائے دفاع کے درمیان رابطوں کے قیام  پر اتفاق کیا۔

امریکہ اور روس کے صدور نے میونیخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر سپورٹنگ سیریا کے نام سے ہونے والے اجلاس کے نتائج کو مثبت قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے شام میں قیام امن اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی بھی حمایت کی۔

امریکہ اور روس کے صدور نے گیارہ فروری کو میونیخ میں انٹرنیشنل سیریا سپورٹ گروپ کے اجلاس کے نتائج اور سمجھوتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ملکوں کی وزرات خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

روس کے صدر نے ایک بار پھر دوہرے معیاروں کو ختم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ محاذ کی تشکیل پر زور دیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں روس اور امریکہ کے صدور نے یوکرین کی صورت حال پر بھی ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس