Feb ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • گھانا میں اکھتر مسافر ہلاک متعدد زخمی

گھانا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ٹکّر کے باعث اکھتر افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں -

رپورٹوں کے مطابق افریقی ملک گھانا میں مسافر بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں اکھتر افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں تیرہ کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ حادثہ افریقی ملک گھانا کے ایک شمالی قصبے میں اس وقت پیش آیا جب مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے ٹماٹروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ بس کے بریک فیل ہو گئے تھے-

پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ متعدد افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں -

ٹیگس