Feb ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • کیمرون: دو بم دھماکوں میں انیس افراد ہلاک

افریقی ملک کیمرون میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکے جمعے کے روز شمالی کیمرون کے ایک مصروف بازار میں ہوئے۔

دھماکے میں کم سے کم پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ دھماکے بوکوحرام دہشت گرد گروہ نے چند روز قبل نائیجیریا میں اپنے ایک کمانڈ سینٹر پر کیمرون کی فوج کے حملے کے جواب میں کیے ہیں جس میں ڈیڑھ سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

کیمرون کی فوج نے بوکو حرام کے کمانڈ سینٹر پر حملے کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارد بھی ضبط کرلیا تھا۔

ٹیگس