Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر نے کہا کہ اب گوانتامو جیل بند کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
    امریکی صدر نے کہا کہ اب گوانتامو جیل بند کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ گوانتانامو جیل کی موجودگی قومی سلامتی اور اقدار کے لئے خطرہ ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے منگل کو گوانتامو جیل بند کئے جانے کے حوالے سے حکومت کے پروگراموں کے بارے میں کہا کہ یہ جیل ملکی سیکورٹی کے لئے نقصان دہ اور اسی طرح امریکی اقدار کے منافی ہے- اوباما نے کہا کہ گوانتامو جیل، امریکہ کے انسانی حقوق کے کارنامے پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔

امریکی صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اب گوانتامو جیل بند کرنے کا وقت آن پہنچا ہے کہا کہ واشنگٹن، القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں سے مقابلے کے لئے اپنی پوری توانائی بروئے کار لائے گا۔ اوباما نے گوانتانامو جیل کے بارے میں امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گوانتانامو جیل بند کئے جانے کے تعلق سے منصوبے کو کانگریس میں پیش کیا جائے گا-

ٹیگس