Apr ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • روس نے واشنگٹن جوہری کانفرنس میں کیوں شرکت نہیں کی، روسی وزیر خارجہ نے وجہ بتا دی

روس نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایٹمی سیکورٹی کانفرنس میں شریک ملکوں کو برابر کے حقوق حاصل نہیں ہیں اس لئے ماسکو نے اس میں شرکت نہیں کی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں صربیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں واشنگٹن ایٹمی سیکورٹی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ملکوں کو مساوی حقوق دئے جانے کی کوئی ضمانت نہیں تھی اسی لئے روس نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی-

انہوں نے کہا کہ ماسکو نے بارہا تحریری اور زبانی طور پر اعلان کیا ہے وہ صرف انہی کانفرنسوں اور اجلاسوں میں شرکت کرے گا جہاں سب کو ایک نگاہ سے دیکھا جائے اور چونکہ واشنگٹن ایٹمی سیکورٹی کانفرنس میں اس چیز کو مدنظر نہیں رکھا گیا اس لئے ہم نے اس میں شرکت نہیں کی-

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی ہے روس ان کی مرضی اور فیصلوں کا احترام کرتاہے-

واضح رہے کہ واشنگٹن ایٹمی سیکورٹی کانفرنس میں دنیا کے پچاس ملکوں کے سربراہوں اور حکام نے شرکت کی ہے۔

ٹیگس