Apr ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف مسلح انتہا پسندوں کی ریلی

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے میں مسلمانوں کے خلاف اسلحہ بردار ریلی نکالی ہے۔

مسلح انتہا پسندوں کے گروپ نے ریاست ٹیکساس کے شہر جنوبی ڈیلس کی نیشن آف اسلام مسجد کے سامنے اجتماع بھی کیا تاہم ان کی تعداد ان لوگوں کے مقابلے میں انتہائی کم تھی جو اسی دوران مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے تھے۔

مسلم مخالف انتہا پسندوں کے گروپ نے اپنے ہاتھوں میں بندوقین اور امریکی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ کیمو فلاج وردیاں پہنے ہوئے تھے۔

اسی دوران جنوبی ڈیلس کے سیکڑوں باشندوں نے جن میں زیادہ تعداد سیاہ فام امریکیوں کی تھی، مارٹن لوتھر کنگ اسٹریٹ پر مسلم مخالف ریلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کو دونوں گروہوں کے درمیان تعینات کر دیا گیا تھا۔ مسلم مخالف ریلی کے شرکا تھوڑی ہی دیر کے بعد علاقے سے بھاگ نکلے جس کی وجہ سے کوئی تصادم نہیں ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی گوروں کے اینٹی ماسک گروپ نے حالیہ مہینوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف مسلح ریلیاں نکالنا شروع کر دی ہیں تاہم امریکی پولیس اور سیکورٹی ادارے انہیں روکنے کے لئےکوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔

ٹیگس