Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • یونان سے پناہ گزینوں کی جبری واپسی کا سلسلہ جاری

یونان نے پناہ گزینوں کے ایک اور گروپ کو جبری طور پر ترکی واپس روانہ کر دیا۔

خبروں کے مطابق حکومت یونان نے پناہ گزینوں کی جبری واپسی کے لئے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے تین ارب یورو کے معاہدے کے تحت مزید ایک سو پچاس پناہ گزینوں کو واپس ترکی روانہ کر دیا۔ واپس بھیجے جانے والے پناہ گزینوں میں زیادہ تر شامی شہری ہیں۔ حکام کے مطابق پینتالیس پاکستانی شہریوں کو بھی یونان سے ترکی بھیج دیا گیا ہے۔ پناہ گزینوں کے روانگی کے موقع پر پولیس اور پناہ گزینوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے لوگوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

ٹیگس