Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی کے تعلق سے یونسکو کے فیصلے پر نتنیاہو کی برہمی

صہیونی حکومت کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونسکو کی جانب سے مسجد الاقصی سے یہودیت کو علیحدہ کرنے کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے-

اسرائیلی سائٹ عاروٹص شوا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے مسجدالاقصی کے ساتھ یہودیت کا رابطہ منقطع کرنے اور اس مقدس مقام کو صرف عربی الفاظ کے ساتھ خطاب کرنے کے بارے میں یونسکو کے سنیچر کی رات کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ یونسکو کا یہ اقدام ، مسجد الاقصی سے یہودیت کے تاریخی رابطے کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے-

واضح رہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی بنانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کر رہی ہے اور ہمیشہ صیہونی کالونیاں تعمیر کرنے کے ذریعے، اس شہر کی آبادی کو اسرائیلیوں کے حق میں تبدیل کرنے میں کوشاں ہے-

ٹیگس