Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • روس کا سپرسانک بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

روس نے سپر سانک بین البراعظمی میزائل سرمت کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق سو ٹن وزنی سرمت میزائل دس ٹن ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا یہ تجربہ صوبہ اورنبرگ میں واقع میزائل ٹیسٹ سائٹ دومبا روفسکی سے کیا گیا۔

یہ میزائل گیارہ ہزار کلو میٹر کی رفتار سے دوری طے کر سکتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق اس کے اسٹریٹیجک میزائل فورس کے دستے، اس میزائل کے ذریعے قطب جنوبی اور قطب شمالی کے روسی علاقوں سے دنیا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

روس، امریکہ کے میزائل پروگرام اور نیٹو کی توسیع کے پیش نظر دور مار میزائلوں کی تیاری اور تجربات پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ پروگرام کے مطابق سرمت میزائل، روسی فوج کے پاس موجود آر ایس ٹوئنٹی کی جگہ لے گا۔ روس نے سرمت میزائل کی تیاری پر سن دو ہزار نو میں کام شروع کیا تھا۔

ٹیگس