May ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • بحران شام کے جائزے کے لیے، امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو
    بحران شام کے جائزے کے لیے، امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے بحران شام کا جائزہ لیا ہے۔

ایتارتاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے پیر کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کی اور شام میں متحدہ فریقوں سے جنگ بندی کا احترام کرنے کی اپیل کی۔ سرگئی لاوروف اور جان کیری نے اسی طرح شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ کی درخواست پر ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شام کی حمایت کے بین الاقوامی گروپ کے سربراہوں کی حیثیت سے ماسکو اور واشنگٹن کے آئندہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق جان کیری اور سرگئی لاوروف نے یوکرین کے بحران اور قرہ باغ کے مسئلے پر آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کے تنازعہ کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور روس نے فروری کے مہینے میں باہمی صلاح و مشورہ کرنے کے بعد شام میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا کہ جس پر ستائیس فروری سے عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔

ٹیگس