May ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • اینٹی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب روس اور یورپ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے: روس

روس نےایک بار پھر کہا ہے کہ یورپ میں امریکا کے اینٹی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب روس اور یورپ کے درمیان ہونے والے دو طرفہ سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی ممالک باہمی سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہےہیں-

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں امریکا کے اینٹی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب کا مطلب روس کے موقف کی مخالفت کرنا ہے-

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ کہنا کہ یہ سسٹم ایران کے میزائل سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لئے لگایا گیا ہے، صرف ایک دھوکہ اور فریب ہے-

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھے گا-

یاد رہے کہ امریکا نے بارہ مئی کو ماسکو کے تحفظات اور اعتراضات کی پروا کئے بغیر رومانیہ میں اپنا اینٹی میزائل دفاعی سسٹم نصب کر دیا- روس مشرقی یورپ میں امریکا کے میزائل سسٹم کی تعیناتی کو اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتا ہے۔

ٹیگس