May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • لندن میں بحرینی شہریوں کا دھرنا

برطانیہ میں مقیم بحرینی شہریوں نے شاہ بحرین کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ہے۔

برطانیہ میں مقیم بحرینی شہریوں نے لندن میں وزیراعظم کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا-

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر آل خلیفہ حکومت کے لئے برطانیہ کی حمایت کی مذمت میں نعرے درج تھے- بحرینی شہریوں نے برطانوی حکومت کے ذریعے اس شاہ بحرین کا استقبال کئے جانے کی کہ جس نے بحرینی عوام کی جمہوریت کی آواز کو بے رحمی کے ساتھ کچل دیا اور سیکڑوں عام شہریوں کوشہید اور زخمی کر دیا، سخت الفاظ میں مذمت کی-

شاہ بحرین ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے جشن میں شرکت کے لئے لندن گئے ہوئے ہیں-

بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی حکومتیں آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی حمایت کرتی ہیں اور بحرین میں سیاسی اصلاحات اور جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے عوام کی سرکوبی میں آل خلیفہ حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں-

انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں بھی بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات پر بارہا اپنی گہری تشویش کا ا ظہار کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسال قبل برطانیہ کی ایک عدالت نے شاہ بحرین کے بیٹے پر مقدمہ چلانے کے لئے اس کے عدالتی تحفظ کو ختم کر دیا تھا۔

ٹیگس