May ۱۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  •  ایران، روس اور چین کے بارے میں امریکا کا دعوی

امریکی وزیر جنگ نے ایران، روس، چین اور شمالی کوریا کو امریکا کو درپیش اہم ترین چیلنجوں میں شمار کیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے میریلینڈ میں امریکی بحریہ کی ایک نمائش میں اپنی تقریر کے دوران دعوی کیا کہ ایران، روس، چین، شمالی کوریا داعش امریکا کو لاحق پانچ بڑے چیلنجوں میں شامل ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یورپ میں بقول ان کے روس کی جارحیتیں، جنوبی بحیرہ چین میں، چین کے اقدامات اور بقول ان کے خلیج فارس میں ایران کے اقدامات اور علاقے میں اس کے اثرات، اور داعش گروہ سے مقابلہ، امریکا کو لاحق اہم ترین چیلنجوں میں شامل ہیں ۔ امریکی وزیر جنگ نے اپنی اس تقریر میں شمالی کوریا کے ایٹمی اقدامات کو بھی امریکا کے لئے چیلنج قرار دیا اور کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ بھی بقول ان کے لئے امریکا کو در پیش ایک چیلنج ہے۔

امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے داعش دہشت گرد گروہ کو ایسے عالم میں امریکا کے لئے چیلنج قرار دیا ہے کہ امریکا نے اپنے مغربی اتحادیوں اور خلیج فارس کی اپنی حلقہ بگوش حکومتوں کے ساتھ مل کے داعش کو تشکیل دیا اور اس کی تقویت میں بنیادی کردار ادا کیا ۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے اب بھی عراق اور شام میں داعش کی مدد اور حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

امریکا نے دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیا ہے جس میں وہ تمام حکومتیں شامل ہیں جنہوں نے داعش کی تشکیل اور تقویت میں امریکا کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ اس اتحاد نے نہ صرف یہ کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف کوئی موثر کارروائی انجام نہیں دی ہے بلکہ داعش کے خلاف جنگ میں مصروف عراق اور شام کی افواج کو ہی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے بارہا عراق اور شام میں داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کے لئے اسلحے بھی گرائے ہیں-

ٹیگس