May ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا
    شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات، رمضان کے بعد دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا نے ویانا میں ایک بیان میں کہا کہ شامی فریقوں کے درمیان جنیوا مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر رمضان کے بعد شروع ہو سکتا ہے۔ انھوں نے شام کی صورت حال کے بارے میں بھی کہا کہ شام میں فائر بندی پر صرف پچاس فیصدی عمل ہو رہا ہے جبکہ اس عرصے میں ڈھائی لاکھ افراد کو انسان دوستانہ امداد فراہم کی گئی۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دیمستورا کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ انھوں نے منگل کے روز کہا تھا کہ جنیوا کے آئندہ دور کے مذاکرات کے وقت کے تعیّن کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ انھوں نے شامی فریقوں کے درمیان جلد سے جلد دوبارہ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ شام سے متعلق جنیوا مذاکرات، منگل کو ہوئے تھے۔

ٹیگس