May ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • روسی پارلیمنٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ، الیکسی پوشکوف
    روسی پارلیمنٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ، الیکسی پوشکوف

روسی پارلیمنٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ نے جاپان کے شہروں پر ایٹم بم گرائے جانے کے سبب معذرت نہ کرنے پر، امریکی صدر اوباما کو ہدف تنقید بنایا ہے-

روسی پارلیمنٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ الیکسی پوشکوف نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اوباما کے دورہ ہیروشیما کے موقع پر، اس شہر پر ایٹم بم گرائے جانے کی بابت جاپانی عوام سے معذرت نہ کرنے کے امریکی صدر باراک اوباما کے فیصلے پر تنقید کی ہے - انہوں نے لکھا ہے کہ اوباما اپنے اس اقدام سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ اس وقت کے امریکی صدر ہیری ٹرومن کے شائستہ اور لائق وارث ہیں کہ جنہوں نے انیس سو پینتالیس میں جاپان کے شہروں پر بمباری کا حکم جاری کیا تھا-

پوشکوف نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ اوباما، جاپان پر ایٹمی بمباری کے سبب معذرت کرنا نہیں چاہتے اور ان کے اس رویے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ انسانی ہمدردی کے بارے میں ان کے تمام بیانات بے بنیاد ہیں- باراک اوباما گروپ سیون کے اجلاس میں شرکت کے لئے مئی کے آخر میں جاپان کا دورہ کرنے والے ہیں- اوباما نے جاپان کے "این ایچ کے" ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ ہیروشیما میں اس شہر پر ایٹم بم گرائے جانے کی بابت معذرت نہیں کریں گے - اوباما پہلے امریکی صدر ہوں گے جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ہیروشیما کا دورہ کرنے والے ہیں-

ٹیگس