Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • شام کے پانچ سالہ بحران کے نتیجے میں اب تک لاکھوں شامی باشندے بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
    شام کے پانچ سالہ بحران کے نتیجے میں اب تک لاکھوں شامی باشندے بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

شام میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران، دہشت گرد گروہوں نے مختلف شہروں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے-

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے مختلف شہروں پر دہشت گردوں کے حملوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو ستر سے زائد عام شہری مارے گئے ہیں- اس وزارت نے دہشت گردوں کے حملوں میں سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے-

واضح رہے کہ شام کا بحران مارچ دو ہزار گیارہ کو شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں شامی باشندے مارے جا چکے ہیں تاہم قطر، سعودی عرب، ترکی اور بعض دیگر اتحادیوں کے تعاون سے امریکہ آج بھی شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام کے پانچ سالہ بحران کے نتیجے میں اب تک لاکھوں شامی باشندے بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس