Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • روس کو نیٹو کا انتباہ

نٹیو کےسکریٹری جنرل نے روس سے کہا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین سے اپنی فوج اور فوجی سازوسامان کو نکال لے.

نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے برسلز میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد روس سے کہا کہ وہ مشرقی یوکرین سے اپنی فوج کو باہر نکال لے اور اس علاقے میں یوکرینی حکومت کے مخالفین کی حمایت کرنا بند کر دے-

انہوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں نیٹو تنظیم یوکرینی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی اور کریمہ کے روس کے ساتھ الحاق کو ہرگز تسلیم نہیں کرتی ہے- نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کریمہ میں روسی فوج کی موجودگی پر احتجاج کیا ہے -

یاد رہے کہ نیٹو نے ابھی حال ہی میں مشرقی یورپ میں روس کی سرحدوں کے قریب کئی فوجی مشقیں بھی انجام دی ہیں اورنیٹو کی کوشش ہے کہ وہ ان علاقوں میں اپنی فوجی موجودگی کو تقویت پہنچائے-

دوسری جانب روس نے بھی نیٹوکے سیکریٹری جنرل کے اس بیان کے جواب میں کہا ہے کہ وہ نیٹوکے اقدامات اور منصوبے کا بھرپور جواب دے گا -

 

ٹیگس