Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • داعش کے حملوں کی بابت سی آئی اے کا انتباہ

امریکی خفیہ تنظیم سی آئی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش مغربی ملکوں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سی آئی اے کے سربراہ جان برنن نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش اپنی شکستوں کی تلافی کے لئے اپنے عناصر کو مغربی ملکوں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لئے وہاں بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے- ان کا کہنا تھا کہ داعش مغربی ملکوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرنا چاہتا ہے-

سی آئی اے کے چیف کا کہنا تھا کہ داعش پیرس اور برسلز میں اپنا نیٹ ورک تیار کر رہا ہے- جان برنن نے کہا کہ مغربی ملکوں میں داعش کے بہت سے عناصر موجود ہیں اور وہ ان سے مغربی ملکوں میں حملے کروا سکتا ہے-

سی آئی اے کے سربراہ نے داعش کو خوفناک دشمن بتایا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ امریکا کی سرپرستی والے اتحاد نے داعش کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں-

واضح رہے کہ سی آئی اے کے سربراہ نے داعش کو خوفناک دشمن ایک ایسے وقت بتایا ہے جب ایسے بےشمار ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ داعش جیسے تکفیری دہشت گرد گروہوں کی جو ممالک سب سے زیادہ مدد کر رہے ہیں ان میں امریکا پیش پیش ہے- جبکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ داعش کو ٹریننگ دینے میں سی آئی اے نے اہم رول ادا کیا ہے-

 

ٹیگس