Jul ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ

صیہونی حکومت کی پولیس نے تل ابیب میں مظاہرہ کرنے والے ایتھوپیائی یہودیوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں ایتھوپیائی یہودیوں نے پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غاصب صیہونی حکومت کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کی رات ہونے والے اس مظاہرے کے دوران پولیس نے دسیوں ایتھوپیائی یہودیوں کو گرفتار کر لیا۔

ایتھوپیائی یہودیوں نے یہ احتجاجی مظاہرہ، صیہونی پولیس کے امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف کیا تھا۔ ایتھوپیائی یہودیوں نے اتوار کی رات صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں یہ احتجاجی مظاہرہ ایسے عالم کیا کہ صیہونی حکومت کے وزیر ا‏عظم بنیامین نتن یاہو نے پیر سے افریقی ملکوں کا دورہ شروع کیا ہے۔ وہ جن ملکوں کا دورہ کریں گے ان میں ایتھوپیا بھی شامل ہے۔

ٹیگس