Jul ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • سربرنیتسا قتل عام کی برسی

پیر کو بوسنیا ہرزے گووینا میں سربرنیتسا قتل عام کی برسی منائی گئ

ہمارے نمائندے کے مطابق پیر کو سربرنیتسا شہر کے مضافات میں واقع پوتوکاری گاؤں میں اس قتل عام کی برسی کے پروگرام میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس رپورٹ کے مطابق سربرنیتسا قتل عام کی برسی کے پروگرام میں بوسنیا ہرزے گووینا کے مختلف شہروں سے لوگ پوتوکاری پہنچے ہیں ۔ برسی کے پروگرام میں بوسنیا ہرزے گووینا کے اعلی سرکاری عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔

یاد رہے کہ سربرنیتسا میں صربوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام میں تقریبا ساڑھے سات ہزار مسلمان مارے گئے تھے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے انیس سو پچانوے میں ہونے والے اس قتل عام کا ذمہ دار بوسنیا کے سابق صرب لیڈر رادوان کاراجیچ کو قرار دیا ہے ۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اعلان کیا ہے کہ رادوان کارادجیچ انیس سو نوے کے عشرے میں

سرایوو کے محاصرے، اور سربرنیتسا کے قتل عام کے علاوہ بوسنیا کے دیگر شہروں اور دیہی بستیوں میں بھی انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے۔

ٹیگس