Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • نیٹو کی توسیع کی بابت روسی وزیر خارجہ کا انتباہ

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کے مقابلے میں اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ نیٹو ہماری سرحدوں کے قریب آئے اور اپنے فوجی تنصیبات کو پھیلانا شروع کر دے۔
 سرگئی لاوروف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ روس اپنے دفاع اور اپنے شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کی پوری توانائی رکھتا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر روس کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تمام یورپی ممالک  کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ  ماسکو یورپ اور اٹلانٹک ریجن میں  سیاسی اور دفاعی سلامتی کے معاملہ پر ٹھوس تعاون کے لیے بھی تیار ہے۔
سرگئی لاوروف نے دہشت گردی کو مشترکہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی نقل و حرکت میں اضافے اور فوجی تنصیبات کے قیام سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔

ٹیگس