Oct ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • روسی وزرات خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ناروے میں امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کی۔
    روسی وزرات خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ناروے میں امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ناروے میں امریکہ کی میرین فوج تعینات کئے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو روس کے خلاف امریکہ کے فوجی اقدامات کا ایک حصہ قرار دیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزرات خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ناروے میں امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کام سے شمالی یورپ میں امن و استحکام میں اضافہ نہیں ہوگا-

ناروے نے پیر چوبیس اکتوبر کو اپنی سرزمین پر، تین سو تیس امریکی میرین فوجی تعینات کئے جانے کی تصدیق کی ہے-

حالیہ برسوں میں روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی نیٹو نے مشرقی یورپ کے ملکوں کو خود میں شامل کرکے، اپنے اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے -

مشرقی ملکوں کی جانب نیٹو کا توسیع پسندا نہ اقدام، ہمیشہ روس کے لئے تشویش کا باعث، اور واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا اصلی عامل رہا ہے- 

یوکرین کا بحران اور مشرق وسطی کے بحران خاص طورپر شام کا مسئلہ، وائٹ ہاؤس اور کرملین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا سبب بنا ہے - 

 

 

ٹیگس