Nov ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں بوکو حرام کے دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
    نائیجیریا میں بوکو حرام کے دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شمال مشرقی نائیجیریا میں فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں بوکو حرام کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے شمال مشرقی علاقے بورنو میں بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے چودہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے بورنو کے علاقے میں نائیجیریا کی فوج پر کئی بار حملہ کیا جس میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق نائیجیریا میں بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے دو ہزار نو سے حملے جاری ہیں جن میں اب تک بیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ چھبّیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ بوکو حرام دہشت گرد گروہ، گذشتہ پانچ برسوں سے زائد عرصے سے افریقہ کے مختلف ملکوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے جن میں اس براعظم کے مختلف ملکوں میں دسیوں سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس