Dec ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر دفاع کابل کے دورے پر

امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر جمعے کو اچانک افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے۔

رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع اپنے اس دورے میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات کے ساتھ ہی اس ملک کے بعض دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اس ملک کی سیکورٹی کی صورت حال کے  بارے میں تبادلہ خیال کریں گے-

ایشٹن کارٹر کا یہ دورہ ایسے عالم میں انجام پا رہا ہے کہ جب افغانستان میں طالبان اور داعش کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں- امریکی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکی حملوں کے آغاز سے اب تک دو ہزار تین سو چھیاسٹھ امریکی فوجی ہلاک اور بیس ہزار ایک سو چھیاسٹھ فوجی زخمی ہو چکے ہیں- اس وقت افغانستان میں امریکہ کے دس ہزار فوجی موجود ہیں-

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ امریکہ مزید ایک ہزار پانچ سو فوجی افغانستان بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے- امریکی فوج نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ وہ اس وقت ٹیکساس میں موجود فوجیوں میں سے پندرہ سو کو افغانستان بھیجے گی- امریکی فوج نے اپنے بیان میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اڑتیس سو فوجیوں کو کویت میں بھی تعینات کیا جائے گا- امریکی فوج نے ایسے عالم میں یہ اعلان کیا ہے کہ جب اس ملک کے حکام نے ہمیشہ افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر زور دیا ہے-

ٹیگس