امریکی ریاست ایلینوائے کے سب سے بڑے شہر شیکاگو میں دوہزار سولہ میں گذشتہ دو عشروں کے دوران سب سے زیادہ قتل کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شیکاگو پولیس کے سربراہ ایڈی جانسن نے کہا ہے کہ اس شہر میں دوہزار سولہ میں قتل کی وارداتوں میں گذشتہ برسوں کی نسبت، ستاون فیصد اضافہ ہوا ہے- شیکاگو پولیس کے بقول دوہزار سولہ میں اس شہر میں فائرنگ کے چار ہزار تین سو اکتیس واقعات رونما ہوئے ہیں کہ جن میں سات سو باسٹھ افراد مارے گئے ہیں- جانسن نے کہا کہ شیکاگو میں دوہزار سولہ کے صرف آخری ہفتے میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوگئے-شیکاگو کے عوام نے گذشتہ سال متعدد مظاہرے کرکے، اس شہر میں ہتھیاروں کے استعمال سے پیدا ہونے والی پرتشدد صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے موثر اقدامات انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے - شیکاگو میں اوسطا ہر روز فائرنـگ کے دس واقعات رونما ہوتے ہیں-   

Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۰ UTC
کمنٹس