Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کی ریپبلکن نمائندے کی جانب سے حمایت

امریکی کانگریس میں ریپبلکن نمائندے نے کہا ہے کہ وہ غیرقانونی مہاجرین کے داخلے کی روک تھام کے لئے امریکہ اور میکسیکو کے درمیان حائل دیوار کی تعمیر کی غرض سے بجٹ مخصوص کئے جانے کی حمایت کرتے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے سینئر رکن ران جانسن نے امریکہ اور میکسیکو کے درمیان دیوار تعمیر کرنے کے لئے بجٹ مختص کئے جانے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس دیوار کی تعمیر کو غیر قانونی مہاجرین کے امریکہ میں داخلے کی روک تھام کے لئے مناسب راستہ قرار دیا ہے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ بارک اوباما نے مہاجرین کو قانونی مراحل سے گذرے بغیر اپنے ملک میں قبول کرنے کے ذریعے، امریکہ کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے مہاجرین کو امریکہ سے نکالے جانے اور امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس