Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • روس کے بارے میں سی آئی اے کی رپورٹ سیاسی

ویکی لیکس کے بانی نے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت پر مبنی سی آئی اے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کو سیاسی قرار دیا ہے۔

ویکی لیکس کے بانی جولیان ایسانج نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کے کردار کے بارے میں سی آئی اے کی حالیہ رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے اس کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ایک پریس ریلیز سے تعبیر کیا- ویکی لیکس کے بانی نے اینٹرنیٹ کے ذریعے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت پر مبنی سی آئی اے کی رپورٹ صرف ایک پریس ریلیز ہے جس کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے اور اس میں اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے- واضح رہے کہ سی آئی اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ماسکو سے وابستہ افراد نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس امیدوار ہلیری کلنٹن اور ان کے ساتھیوں کے ایمیلز کو ہیک کر کے ویکی لیکس کی سائٹ کو فراہم کیا ہے- انہوں نے سی آئی اے کی اس رپورٹ کو ٹرمپ پر سیاسی حملہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد امریکہ کے نئے صدر کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑا کرنا ہے- واضح رہے کہ روس بھی اس سے پہلے اس طرح کے الزامات کو کئی بار سختی کے ساتھ مسترد کر چکا ہے-

ٹیگس