Feb ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • نوبل انعام یافتگان کی امریکی صدر پر کڑی نکتہ چینی

نوبل انعام یافتگاں نے تارکین وطن کے بارے میں نئے امریکی صدر کے احکامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

نوبل انعام یافتگان نے امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف نفرت میں اضافے پرگہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے امن اور سماجی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں امن کا انعام حاصل کرنے والوں کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شریک تیس نوبل انعام یافتگان کا کہنا تھا کہ مختلف عقیدے کی وجہ سے مسلمانوں کو سماج سے دور رکھنا صحیح نہیں ہے۔
نوبل انعام یافتگان نے تشدد اور نسل پرستی کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نئے صدر نے گزشتہ دنوں ایک ایسا حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جس کے تحت سات مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر تین ماہ کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔
امریکی صدر کے احکامات کے خلاف دنیا بھر میں سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور امریکہ سمیت مختلف میں ملکوں مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

 

ٹیگس