Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں تارکین وطن کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے

ہزاروں امریکی شہریوں نے شمالی شہر آسٹن کی سڑکوں پر مارچ اور پولیس کے ہاتھوں تارکین وطن کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرین نے ٹیکساس پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے تمام تارکین وطن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہجرت کرنا انسان کا فطری حق ہے اور حکومت امریکہ کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

امریکی پولیس نے گزشتہ ہفتے پیر کے رو‎ز سے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملک کی چھے ریاستوں سے سیکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ احکامات کے بعد امریکی پولیس نے تارکین وطن کے خلاف یہ پہلی بار کارروائی کی ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ تیس لاکھ تارکین وطن کو ملک سے نکالنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹرمپ نے ستائیس جنوری کو صدارتی فرمان کے ذریعے چھے اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی تھی۔امریکی صدر کے اس اقدام کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور بہت سے ممالک نے اس فیصلے کو نسل پرستانہ اور عالمی ضابطوں کے منافی قرار دیا ہے۔  

 

ٹیگس