Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے خلاف میکسیکو میں مظاہرہ

میکسیکو کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

میکسیکو کے عوام اور تارکین وطن کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیان کے بعد میکسیکو کے ہزاروں لوگوں نے میکسیکو سٹی میں ٹرمپ مخالف مظاہرہ کرتے ہوئے تارکین وطن کا احترام کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سرحدی دیوار بنائے جانے اور میکسیکو کے مہاجروں کو امریکہ سے نکالے جانے کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
میکسیکو کے عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرمپ کے بیانات پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے اپنے ملک کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امریکی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرے۔

ٹیگس