Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی پالیسیوں پر مغرب کا انتباہ

یورپی یونین کے مالی امور کے سربراہ نے تجارتی شعبوں میں امریکہ کی جانبدارانہ پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائ‏ع کے مطابق یورپی یونین کے مالی امور کے سربراہ پیر موسکویسی نے خبر دار کیا ہے کہ گذشتہ نصف صدی کے ثمرات کو اتنا کبھی خطرہ لاحق نہیں ہوا کہ جتنا امریکہ میں نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد  لاحق ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر اپنے ملک کو سب سے اوپر اور پہلے مقام پر لے جانا چاہتے ہیں مگر ان کی پالیسیوں نے یورپی یونین کی سہولیات بلکہ یورپ کے امن و سلامتی کو ہی خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی پالیسیوں کی تفصیلات سے تو واقف نہیں ہیں مگر اتنا جانتے ہیں کہ امریکہ کی موجودہ حکومت کے رجحانات ماضی کی حکومتوں سے کہیں زیادہ قوم پرستانہ ہیں۔

ٹیگس