Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی جانب سے سیہون حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس نے پاکستان کی ایک درگاہ میں کل ہوئے خودکش حملے کی سخت مذمت کی ۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیوگٹیرس کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے معیارات کے مطابق تعاون کی پیش کش کی ہے۔

بیان کے مطابق گٹیرس نے حملے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 76 افراد جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہوئےہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ٹیگس