Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں مسجد کو دانستہ طور پر آگ لگائے جانے کا واقعہ

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ہیلزبورو کی ریسکیو ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ ٹیمپا مسجد کو جان بوجھ کر ںذرآتش کیا گیا ہے۔

العالم کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ہیلزبورو کی ریسکیو ٹیم نے ٹیمپا مسجد میں آگ لگنے کے واقعے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فائربریگیڈ کے ماہرین کو ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئی اتفاقی نہیں ہے بلکہ اس مسجد کو دانستہ طور پر نذرآتش کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت آگ لگی ہے مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا اور آگ لگنے سے مسجد کے دروازے اور قالینوں کو نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کے بیانات سے ان کے برسراقتدار آنے کے بعد سماجی ماحول بہت زیادہ نفرت انگیز اور مسلمانوں کے خلاف بن گیا ہے اور بڑھتی ہوئی نفرت کے نتیجے میں امریکہ کے بعض شہروں میں مسلمانوں پر حملے بھی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس

کمنٹس