Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دنیا میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر خبردار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی کوشش کرے۔انھوں نے انسانی حقوق کی پہلی سالانہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کو نظرانداز کرنا ایک بیماری ہے جو دنیا میں پھیلتی جا رہی ہے اور انسانی حقوق کونسل کو چاہئے کہ اس بیماری کا علاج کرے۔انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کو چاہئے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے اور وقوع پذیر ہونے والے بحرانوں پر خبردار کرے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن اور ماہرین کی ٹیمیں، دنیا کے مختلف علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں لگائے جانے والے الزامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ٹیگس