Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کی سابق وزیراقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل

نائیجیریا کی سابق وزیر ماحولیات امینہ محمد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل کی حیثیت سے رسمی طور پر حلف لیا ہے۔

حلف برداری کی یہ تقریب اقوام متحدہ  کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے امینہ محمد کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

قابل ذکر ہے کہ انٹونیو گٹیرس نے گزشتہ سال دسمبر میں امینہ محمد کو اپنا ڈپٹی سکریٹری جنرل مقرر کیا تھا۔ حلف برداری کے بعد وہ اپنے ملک نائیجیریا واپس لوٹ گئیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے اپنی استقبالیہ تقریر میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور انہیں فخر ہے کہ امینہ نے ان کے ساتھ کام کرنا قبول کر لیا۔ وہیں امینہ محمد نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر جنرل سکریٹری کی مدد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کریں گی۔

امینہ دوسری افریقی خاتون ہیں جن کو اقوام متحدہ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل بنایا گیا ہے۔

 

ٹیگس