Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ، سفری پابندی سے متعلق حکم نامے کا اجراء مؤخر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی سے متعلق نئے حکم نامے کا اجراء ایک مرتبہ پھر مؤخر کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی سے متعلق نئے حکم نامے کا اجراء ایک بار پھر مؤخر کردیا ہے۔ یہ حکم نامہ بدھ کے روز جاری کیا جانا تھا تاہم اب اسے آئندہ چند روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ سفری پابندی سے متعلق نظر ثانی شدہ حکم نامہ آئندہ چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس قسم کے فیصلوں کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہے اور امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت  دنیا کے کئی ممالک میں ٹرمپ مخالف احتجاجی مظاہروں میں ٹرمپ کے مخالف نعرے لگائے جاتے ہیں اور ٹرمپ کی پالیسیوں پرکڑی نکتہ چینی کی جاتی ہے۔

ٹیگس