Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • کینیڈا کے شہری اسرائیلی مصنوعات کے با‏ییکاٹ کے حامی

کینیڈا کے شہریوں نے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مشرق وسطی میں امن و انصاف کی حامی نامی ایک این جی او نے کینیڈا کے شہریوں سے کرائے گئے سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے  شہری فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے ذریعے صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو  بھی ایک معقول اقدام سمجھتے ہیں۔

اس سروے میں اکثرکینیڈین شہریوں نے صیہونی حکومت کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی فلسطینی عوام کی درخواست ایک منطقی اور جائز درخواست ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والی عالمی تحریک بی ڈی ایس  پچھلے برسوں کے دوران خاص طور سے غزہ پر اسرائیل کی پچاس روزہ جارحیت کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں میں اسرائیلی مصنوعات کی خریداری سے عام شہریوں کو باز رکھنے کی مہم میں خاصی کامیاب رہی ہے۔ اس تحریک نے بہت سی کمپنیوں کو بھی اس بات پر تیار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا کار و بار نہ کریں۔

بی ڈی ایس کی اس مہم سے صیہونی حکام کو سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

ٹیگس