Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ہڑتال کے نتیجے میں یورپ کے ہوائی اڈوں سے سینکڑوں پروازوں کی منسوخی

یورپی ہوائی اڈوں اور ایرلائن کمپنیوں کے کارکنوں اور ملازمین کی ہڑتال کے نتیجے میں یورپ میں سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

اخبار انڈیپنڈنٹ نے لکھا ہے کہ برٹش ایر ویز نے اس ہڑتال کی وجہ سے پیر کے روز اپنی چالیس پروازیں منسوخ کر دیں۔

ان میں سے بیشتر پروازیں وہ رہی ہیں، جو لندن اور فرانسیسی شہروں کے درمیان چلتی ہیں۔

فرانس میں کنٹرول ٹاور کے ملازمین کی ہڑتال بھی دس مارچ تک جاری رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ ہڑتال، تنخواہیں کم ہونے کے خلاف احتجاج کے طور پر کی گئی ہے۔

فرانس میں کنٹرول ٹاور کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ان کے پیشے کے لوگوں کو، ان کے مقابلے میں کم کام کرنا ہوتا ہے جبکہ انھیں تنخواہ بھی زیادہ دی جاتی ہے۔

ایر فرانس نے بھی اندرون ملک اپنی بیشتر پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

رایان ایر نے بھی، کہ جس سے یورپ میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں، اپنی چواّلیس پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس ایرلائن نے حکومت فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہڑتال کے نتیجے میں مسافروں کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدامات عمل میں لائے۔

ٹیگس