Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • سی آئی اے کے بارے میں خفیہ دستاویزات کا انکشاف

امریکہ کے سابق سینیٹر نے سی آئی اے کے منصوبوں کو ایسے محرکات کا حامل قرار دیا ہے کہ جن سے کوئی محفوظ نہیں ہے۔

ویکی لیکس نے بدھ کے روز سی آئی اے کی ایسی جامع خفیہ دستاویزات کا انکشاف کیا ہے جو پوری دنیا کی خفیہ اطلاعات کو ہیک کئے جانے اور ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی کمپنیوں کی مصنوعات اور یہاں تک کے سام سنگ ٹیلیویژن سے غلط استفادے اور ان سب کو خفیہ مائیکروفون میں تبدیل کئے جانے سے متعلق ہیں۔

امریکی مبصر مارک ڈینکوف نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں سی آئی اے کے منصوبوں کے بارے میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کی جاسوسی کے پہلو، اس سے کہیں زیادہ ہیں کہ جن کے بارے میں تصور کیا جاتا رہا ہے۔

انھوں نے عام شہریوں کی جاسوسی سے متعلق سی آئی اے کے اقدام کو امریکی آئین کے منافی قرار دیا اور کہا کہ ویکی لیکس کے انکشافات نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ امریکی حکومت کی جاسوسی سے کوئی محفوظ نہیں ہے۔

ویکی لیکس کے انکشاف کے بعد سی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سی آئی اے، خفیہ دستاویزات کے بارے میں کوئی بیان نہیں دے گی۔

ٹیگس