Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • مشرقی یوکرین میں سرکاری فوج کی گولہ باری

یوکرین کی سرکار ی فوج نے لوگانسک کے کچھ علاقوں پرگولہ باری کی ہے۔

ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ خودساختہ الگ علاقے لوگانسک کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے گرینیڈ اور ٹینک شکن گولوں سے لوگانسک کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ دونیسک میں یوکرینی حکومت کے مخالفین نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ یوکرینی فوج نے ان کے ٹھکانوں پر پانچ سو پچاس بار گولی باری کی ہے۔

دونیسک میں مخالفین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یوکرینی فوج نے ان کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے کہا کہ کی ایف نے اپنے اس اقدام سے مینسک معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے پہلے یورپی سیکورٹی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای نے کہا تھا کہ یوکرین کے مشرقی علاقے ماریو پل میں یوکرینی فوج اور مخالفین کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے بھی ایک بیان جاری کرکے خبردار کیا ہےکہ مشرقی یوکرین میں کیمیائی کارخانوں اور صنعتی مراکز کے قریب  جاری لڑائیوں سے بڑا کیمیائی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ 

 

ٹیگس