Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: تین امریکی فوجی شدید زخمی

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان اہلکار نے فائرنگ کر کے تین امریکی فوجیوں کو شدید زخمی کر دیا۔

افغانستان کے شمالی صوبہ ہلمند کے ٹریننگ کیمپ میں افغان اہلکار کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے تین امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد وہاں موجود دیگر فوجیوں نے فائرنگ کر کے افغان اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع واشر میں اینٹونک کیمپ میں افغان اہلکار نے اچانک امریکی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا اہلکار مارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی فوجیوں پر اس سے پہلے بھی فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں کئی امریکی اور نیٹو فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ افغانستان میں اور وہ بھی افغان سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تواتر کے ساتھ امریکی فوجیوں پر فائرنگ کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان فورسز اور غیر ملکی فوجیوں کا ایک دوسرے پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چند سال کے دوران مسلسل اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

ٹیگس