Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے پولیس تشدد کے خلاف پیرس میں مظاہرہ کیاہے

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی مظاہرین نے اتوار کے روز پیرس میں احتجاج کے دوران  انصاف کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں اور فرانسیسی پولیس قتل کا ارتکاب کرتی ہے، جیسے نعرے لگاتے ہوئے فرانس میں پولیس تشدد بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔فرانسیسی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پولیس تشدد میں مارے جانے والوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے فرانسیسی پولیس کو حاصل قانونی تحفظ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب فرانس کے وزیر داخلہ نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے- واضح رہے کہ دو فروری کو فرانسیسی پولیس نے ایک بائیس سالہ سیاہ فام فرانسیسی شہری کو حراست میں لینے کے  بعد اس کو بری طرح  زدوکوب کیا اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔اس واقعے کے بعد فرانسیسی عوام نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے جن  کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس