• امریکہ: شکاگو میں فائرنگ کے خونریز واقعات

امریکی شہر شکاگو کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کےواقعات میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق  شکاگو کی پولیس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ شکاگو کے مختلف علاقوں میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے  واقعات میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔شکاگو پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کئی علاقوں میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے ان واقعات میں سڑک پار کرتے ہوئے کئی عورتیں بھی حملے کے زد میں آئیں۔امریکی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سترہ کے آغاز سے اب تک صرف شکاگو میں سات سو سے زائد افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں آبادی کے تناسب سے کہیں زیادہ، لوگوں کے پاس مختلف قسم کا اسلحہ موجود ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثرورسوخ کی بنا پر اب تک ہتھیاروں تک عام شہریوں کی دسترسی کو کنٹرول کرنے کے بارے میں کوئی اقدام عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے۔

Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۱ UTC
کمنٹس