Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • ماسکو میں اسرائیل کے سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کے طور پر ماسکو میں اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فضائی حدود کی خلاف وروزی کے بارے میں خبریں موصول ہونے پر ماسکو میں اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔رپورٹوں میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے چار جنگی طیاروں نے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حمص کے مشرقی مضافاتی علاقے پالمیرا کے قریب شام کے ایک فوجی ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ماسکو میں اسرائیل کے سفارت خانے نے اپنے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کئے جانے کی خبر کے بارے میں کوئی بیان جاری کرنے سے گریز کیا جبکہ روس کی وزارت خارجہ نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو اسی مسئلے پر طلب کیا گیا تھاشامی فوج نے اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کے لئے فائرنگ کی جس میں سے اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ  فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔واضح رہے کہ شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل اور علاقے کے بعض ممالک، شام میں دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔