Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے خلاف میکسیکو کے شہریوں کا مظاہرہ

میکسیکو کے شہریوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

میکسیکو کے شہریوں خاص طورپر کلیسا کے عہدیداروں اور پادریوں نے تیخوانا شہر میں ایک مظاہرہ کر کے امریکی صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں پر شدید احتجاج کیا-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی مہاجروں کے خلاف پالیسی نے مہاجروں کے اہل خانہ کے درمیان دوری‍اں پیدا کر دی ہیں اور بہت سے کنبے تباہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں-

تیخوانا کلیسا کے اسقف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو چاہئے کہ وہ مہاجروں اور تارکین وطن کے حقوق کا خیال رکھیں-

امریکا اور میکسیکو میں وسیع پیمانے پر کئے گئے مظاہروں کے باوجود ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔